جنرل نیوز

کھمم شہر کے مدینہ مسجد کے بالائی منزل پر نماز تراویح میں قرآن مجید کی تکمیل پر ختم قرآن کی مجلس سے مفتی احمد صاحب اشاعتی اور مفتی آصف علی قاسمی صاحب کا خطاب

اللہ کی ذات عظیم عظیم ذات کا عظیم کلام قرآن مجید سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانا اشد ضروری رمضان المبارک تقوی کا مہینہ ہے مسلمان ترقی کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اندر تقوی پیدا کرنا ضروری ان خیالات کا اظہار کھمم شہر کے مدینہ مسجد کے بالائی منزل پر نماز تراویح میں قرآن مجید کی تکمیل پر ختم قرآن کی مجلس سے مفتی احمد صاحب اشاعتی اور مفتی آصف علی قاسمی صاحب نے کیا

 

مدینہ مسجد مارکیٹ کھمم کے بالائی منزل پر نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر منعقدہ اجلاس عام سے مفتی احمد اشاعتی صاحب امام وخطیب مسجد برھان پور کھمم و مفتی آصف علی صاحب قاسمی خطیب مسجد مومنان کھمم نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم کتاب ہے جس کا نزول اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک اور لیلتہ القدر میں کیا جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے رمضان کے مہینہ کو تمام مہینوں پر افضلیت عطاء کی اور لیلتہ القدر قدر کو تمام راتو میں افضل رات قرار دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جس کا تعلق قرآن مجید سے ھو اللہ اس شخص کے مقام کو بھی بلند کردیتے ہیں رمضان المبارک کا مہینہ نیکیوں اور تقویٰ کا ہے ہم رمضان کو جیسا گزارے گئے اللہ تعالیٰ ہماری سال کو بھی ویسا ہی گزارے گا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان ظاہری و باطنی گناہوں سے سخت اجتناب کریں اللہ کی مدد متقی لوگوں کے لئے ہے قرآن مجید کی تلاوت کا اپنے آپ کو پابند بنائیں قرآن مجید کے نزول کا مقصد ہی اس کی تلاوت اور اس کے معنے اور مفہوم کو سمجھتے ہوئے اپنے زندگی کے اندر انقلاب برپا کرے

 

مفتی محبوب علی قاسمی نے پروگرام کی کاروائی چلائی تراویح میں قرآن مجید سنانے والے حافظ معاذ کی مصلیان کی جانب سے شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے ہدیہ پیش کیا گیا اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی مفتی آصف علی قاسمی صاحب کے رقت انگیز دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button