تلنگانہ

ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم کے ساتھ کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کا اجلاس

نظام آباد _ 16 نومبر ( اردولیکس) نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار و سابق وزیر محمد علی شبیر نے ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم سے مجوزہ انتخابات میں ان کی تائید کی درخواست کی۔

نظام آباد شہر کے خلیل واڑہ واقع اولڈ ایم آر او آفس میں تلنگانہ گورنمنٹ  ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کی اور ان سے تائید کی اپیل کی۔

اس موقع پر شبیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اور ملازمین کا  اٹوٹ رشتہ  ہے اگر ملازمین اور وظیفہ یاب آفراد کانگریس پارٹی کو کامیاب بناتے ہیں  تو آپ کے تمام منصفانہ مطالبات کو حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین اور ملازمین تنظیم کو کانگریس کی ریڑھ کی ہڈی ہونی چاہئے۔ انہوں نے یونین لیڈرس سے اپیل کی کہ وہ ایک ایک کر کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیں۔

اس موقع پر محمد علی شبیر نے چندرشیکھرراو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد حکومت ملازمین اور وظیفہ یاب آفراد کو پہلی تاریخ کے دن تنخواہ دینے کی روایت کو ختم کردی ہے انہوں نے کہا پی آر سی کے اعلان اور ڈی اے کی اجرائی میں بھی ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جس سرکاری ملازمین چندرشیکھرراو حکومت سے کافی ناراض ہیں ملازمین کی ہیلت  اسکیم کی عمل آوری میں حکومت ناکام ہو گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button