جنرل نیوز

کریم نگر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول ایل ایم ڈی کالونی اردو میڈیم کے طلبہ میں تعلیمی میٹیریل کی تقسیم

صدر مدرس محمد مظفر الدین گورنمنٹ پرائمری اسکول ایل ایم ڈی کالونی اردو میڈیم کی خصوصی دلچسپی سے تلنگانہ اردو جرنلسٹس ایشویشن متحدہ ضلع کریمنگر کے صدر جناب نثار احمد پروانہ کی نگرانی میں طلباء و طالبات کو مفت تعلیمی میٹیریل جس میں کاپیاں تختیاں پن پنسل وغیرہ موجود تھے۔ مفت تقسیم کےگئے۔

انفورسمنٹ سب انسپکٹر جناب محمد عامر عرفات صاحب نے طلباء و طالبات کے مسائل سے واقف ہوکر اپنی جانب سے اسٹڑی میٹیریل عطیہ پیش کیا۔ اس موقع پر جناب نثار احمد صاحب پروانہ صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹس ایشویشن متحدہ ضلع کریمنگر اورسرور شاہ بیابانی صدر انجمن اردو ترقی ضلع کریمنگر ، جناب خواجہ علیم الدین صاحب سی۔ ی ۔او۔ اے۔بی اردو نیوز چینل کریمنگر، جناب بالکشن صدر مدرس ہائی اسکول ایل ایم ڈی کالونی اردو میڈیم، محمد شفیق صاحب رپورٹر کے ہاتھوں طلباء میں کاپیاں اور اسٹڑی میٹیریل تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹس ایشویشن متحدہ ضلع کریمنگر جناب نثار احمد صاحب پروانہ، صدر انجمن اردو ترقی جناب سرور شاہ بیابانی صاحب نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت و لگن کے ساتھ پڑھنے اور پابندی کے ساتھ روزانہ اسکول حاضر ہونے کی اپیل کی۔ اور صدر مدرس محمد مظفر الدین صاحب کی کارکردگی کی شتائش کی۔

اس موقع پر سب انسپکٹر انفورسمنٹ جناب عامر عرفات صاحب کو ایل ایم ڈی کالونی اسکول اردو میڈیم کے صدر مدرس محمد مظفر الدین کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔

بعد ازاں ہائی اسکول ایل ایم ڈی کالونی اردو میڈیم کے طلباء و اساتذہ کے ہمراہ خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے اساتذہ اور طلباء کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ خاص طور پر ریاضی و فزیکل سائنس نیز پرائمری اسکول اردو میڈیم میں معاون ٹیچر کی سخت ضرورت پر غور و خوض کیا گیا اور طے کیا گیا کہ1 -SA- کے امتحانات کے بعد اسٹڑی میٹیریل کے انتظام کے ساتھ ساتھ ریاضی و فزیکل سائنس کے اساتذہ کو قطعیت دینے کا اعلان کیا گیا۔ یومہ پیدائش مولانا ابوالکلام آزاد یومہ قومی تعلیمی دن کے موقع پر اسکول کے احاطہ میں ہریتا ہرم کے تحت شجرکاری پروگرام، مفت کاپیاں و اسٹڑی میٹیریل کی تقسیم عمل میں لائے جائے گی۔

صدر مدرس محمد مظفر الدین گورنمنٹ پرائمری اسکول ایل ایم ڈی کالونی اردو میڈیم نے جناب نثار احمد صاحب پروانہ صدر اردو جرنلسٹس ایشویشن متحدہ ضلع کریمنگر کی خصوصی توجہہ اور خصوصی دلچسپی کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر آگے آنے پر تمام ذمہ داروں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button