اسپشل اسٹوری

عجیب الخلقت بچہ کی پیدائش۔ پاوں کی جگہہ دم

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے منی پورہ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک عجیب الخلقت بچہ نے جنم لیا۔ بچے کو دیکھ کرڈاکٹرس اوراس کی ماں حیرت زدہ رہ گئے۔

اس بچہ کے پاوں نہیں ہیں بلکہ پاوں کی جگہہ دم ہے۔ہاتھ اورجسم کے دوسرے حصے ٹھیک ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ بچہ پوری طرح سے بڑا نہیں ہوا ہے اوربچہ کا وزن ڈیڑھ کلو ہے۔ فی الحال شیو پوری ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے اسپیشل نیونٹل کیئر سینٹر میں بچے کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بچے کی صحت مستحکم ہے، بغیر ٹانگوں کے دم والے بچے کی پیدائش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اوراسے دیکھنے کیلئے عوام کا ہجوم امڈ پڑا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس طرح کے عجیب الخلقت بچہ کی پیدائش ہوئی ہے حال ہی میں ریاست اتر پردیش میں چارہاتھ اورپاوں والے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button