نیشنل

کرناٹک میں بی جے پی کو لگا زبردست دھکہ۔ ویرشیو لنگایت فورم نے کانگریس کی تائید کا اعلان کردیا

بنگلور: ایک ایسے وقت جبکہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے بہت ہی کم وقت باقی رہ گیا ہے بی جے پی کو زبردست جھٹکہ لگا۔ ریاست میں لنگایت فرقہ کے ایک طاقتور گروپ ویرشیو لنگایت فورم نے کانگریس کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک کھلا مکتوب جاری کیا گیا۔ فورم نے لنگایت برادری کے ارکان پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ لنگایت برادری بی جے پی کا روایتی ووٹ بینک رہا ہے۔لنگایت برادری کرناٹک میں 17 فیصد طاقت کے ساتھ ایک طاقتور کمیونٹی ہے اور ریاست میں نو لنگایت چیف منسٹرس رہے ہیں۔

 

اس دوران کرناٹک میں بنگلورو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ اسمبلی حلقوں میں روڈ شو میں حصہ لیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بیلگاوی جنوب اسمبلی حلقے میں ایک روڈ شو میں حصہ لیا۔ اسی اثنا میں چھتیس گڑھ کے چیف منسٹربھوپیش بگھیل نے آج بنگلورو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کانگریس نے جو بھی وعدے کئے ہیں، وہ سبھی پورے کئے جائیں گے، جیسا کہ چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش میں کیا جارہا ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے بھی کملاپور Wadi اور کلبرگی شمال میں انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button