انٹر نیشنل

انڈین کونسلیٹ جدہ میں “اوپن ہاؤز”۔ تمام ہندوستانی شرکت کرسکتے ہیں

ریاض ۔ کے این واصف 

انڈین کونسلیٹ جدہ میں ۱۹ فروری کو اوپن ہاؤز منعقد ہوگا۔ کونسلیٹ کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق جدہ کونسلیٹ کے حدود میں رہنے والے تمام ہندوستانی بغیر کسی پیشگی وقت حاصل کئے شرکت کرسکتے ہیں۔

 

اوپن ہاؤز کا وقت شام 4 بجے سے 6 بجے ہوگا۔ شرکت کے خواہشمند انڈین پاسپورٹ ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 30-3 بجے کونسلیٹ پہنچ جائیں۔ وہ ہندوستانی جو اپنا کوئی مسئلہ پیش کرنا چاہتے ہوں وہ قبل از وقت اپنا مسئلہ، اسم کامل، پاسپورٹ نمبر، اقامہ نمبر ، رابطہ نمبر اور اپنا پتہ درجہ ذیل ای میل پر روانہ کریں۔

 

Emails

[email protected]

[email protected]

متعلقہ خبریں

Back to top button