نیشنل
اس گھوڑے کی قیمت ہے ایک کروڑ 71 لاکھ

اس گھوڑے کی قیمت ہے ایک کروڑ 71 لاکھ
ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے نندوربار میں منعقد ہونے والے چیتک جانوروں کی نمائش میں دو گھوڑے خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان گھوڑوں کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔
پنجاب کے جگتار سنگھ نے سفید گھوڑے وائٹ کوبرا کو 1.71 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ نکرہ نسل کا گھوڑا ہے جگتار سنگھ نے بتایا کہ وہ وائٹ کوبرا پر ماہانہ 75 ہزار روپے خرچ کر رہے ہیں۔گھوڑا رودرا نی جو کہ بھوری رنگ کا ہے اسے راجندر یادو نے 1.17 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے رکھا ہے۔
یہ مارواری نسل کا گھوڑا ہے،راجندر یادو نے بتایا کہ رودرا نی کو روزانہ آٹھ لیٹر گائے کا دودھ دیا جاتا ہے۔



