ریاض میں انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم IJFF کی سالانہ ڈائیری کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔ کے این واصف
انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم (IJFF) ریاض چیاپٹر کے زیر اہتمام بدھ کے روز فورم کی سالانہ ڈائیری کی رسم اجراء عمل میں آئی۔
ریاض چیاپٹر کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف علی نے اپنے خیر مقدمی کلمات مین کہا کہ IJFF کی ڈائیری پابندی کے ساتھ شائع ہوتی ہے اور حیدرآباد سمیت دیگر ممالک میں قائم اس کے چیاپٹرز میں پہنچائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے سال رسم اجراء تقریب میں IJFF کی گلوبل پریسیڈنٹ ڈاکٹر آصف علی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر اشرف نے ڈائیری کی اشاعت میں (بذریعہ اشتہار) تعاون کرنے والون کا شکریہ ادا کیا اور فورم کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر شوکت پرویز پرنسپل الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض، ڈاکٹر ایدریس احمد منیجنگ ڈائریکٹر الشفاء کلینک، غلام محمد خاں صدر راجستھان کمیونٹی ویلفیر اسوسی ایشن ریاض، عبدالجبار انا صدر گلوبل فورم، منصور قاسمی ایڈیٹر “نقیب الخلیج” مرزا ظہیر بیگ وغیرہ نے محفل سے خطاب کیا۔
اس موقع پر IJFF ریاض چیاپٹر کے نائب صدر محمد سیف الدین، جوائنٹ سکریٹری باسط ابو معاذ، خازن اسماعیل حسن عامر، کوآرڈینیٹرز نعیم عبدالقیوم، فاروق رضا و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فورم کی جانب سے ڈاکٹر شوکت پرویز، ڈاکٹر ایدریس، غلام محمد خاں، عبدالجبار انا کی شال پوشی بھی کی گئی۔
نظامت کے فرائض نعیم عبدالقیوم نے ادا کئے۔ اسماعیل حسن عامر کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔