اساتذہ کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کے لئیے بھر پور نمائندگی کا تیقن ـ ٹیچرس سے اظہارتشکر

اساتذہ کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کے لئیے بھر پور نمائندگی کا تیقن ـ ٹیچرس سے اظہارتشکر
اساتذہ کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کے لئیے بھر پور نمائندگی کا تیقن ـ ٹیچرس سے اظہارتشکر
پی آرٹی یوبھون نارائن گوڑہ میں پُر تہنیتی تقریب کا انعقاد ـ نومنتخب ایم ایل سی سری پال ریڈی کا خطاب
حیدرآباد 13- مارچ ( اردو لیکس ) ٹیچرس حلقہ نلگنڈہ ‘ کھمم اور ورنگل سے منتخب ایم ایل سی پی سری پال ریڈی نے اساتذہ کی تنظیم پی آرٹی یو ( پروگریسیو ریکگنائزڈ ٹیچرس یونین ) کے قائدین اور اساتذہ کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اساتذہ کے واجبی مطالبات کی یکسوئی کے لئیے حکومت سے بھر پور نمائندگی کریں گے اپنے انتخاب پر اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ انہوں نے اس بات کایقین دلایاکہ مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا گیا ہے اور مجھے اساتذہ نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے بہر صورت پوری کروں گا۔
پی آرٹی یو بھون نامپلی میں پُر اثر تہنیتی تقریب کے موقع پر تہنیت پیش کرنے کے لئیے آنے والے پی آرٹی یو قائدین اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے یہ بات کہی جناب سری پال ریـڈی نے اساتذہ کے زیر التواء بلس ‘ ایس ایس اے ایمپلائز کے مسائل کی یکسوئی اور سی پی ایس اسکیم کی برخواستگی کے لئیے موثر نمائندگی کا بھی تیقن دیا اس موقع پرپی آرٹی یو ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری مدھو سدن ریڈی ‘چارمینارمنڈل پریسیڈنٹ عشرت سلطانہ ( گورنمنٹ پرائمری اسکول رین بازار ) ‘ چارمینار منڈل جنرل سکریٹری رعنا سلیم ( گورنمنٹ پرائمری اسکول مغل پورہ2 ) ماجد اقبال نائب صدر چارمینار منـڈل ( گورنمنٹ ہائی اسکول رین بازار ) اور دیگر قائدین واساتذہ موجود تھے اس موقع پر پی سری پال ریڈی کی شال پوشی کی گئی سری پال ریڈی نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ آپسی اتحاد واتفاق کو برقرار رکھیں
سرکاری مدارس میں تعلیمی معیار میں مزید اضافہ کو یقینی بنائیں سرکاری مدارس میں طلباء کے داخلوں کو یقینی بنانے ہر ممکن سعی کریں اس سلسلہ میں عوامی شعور کی بیداری ضروری ہے حکومت سرکاری مدارس کے طلبہ کے لئیے درسی کتب اور یونیفارم کی مفت سربراہی کے علاوہ دوپہر کےکھانے کا بھی مفت انتظام کرتی ہے اس بات سےعوام کو واقف کرانا بیحد ضروری ہے انہوں نے ایس ایس سی امتحانات میں بھی سال گزشتہ سرکاری مدارس کے حوصلہ افزاء نتائج پراطمینان کا اظہار کیا انہوں نےکہا کہ سرکاری مدارس کے اساتذہ جس محنت اور جاں فشانی سے خدمات انجام دے رہے ہیں وہ حد درجہ قابل ستائش ہے محترمہ عشرت سلطانہ ‘ محترمہ رعنا سلیم اور جناب ماجد اقبال نے جناب سری پال ریڈی کو اردو اور تلگو میڈیم اساتذہ
کی جانب سے بطور خاص مبارکباددی اور کہا کہ اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کے لئے تمام اساتذہ آپ ( سری پال ریڈی ) سے پُر امید ہیں