انٹر نیشنل

انجینئر عبد النعیم کی CGI شکاگو سے ملاقات۔ سعودی، امریکہ کے درمیان تجارتی تعاون اور مواقع پر تبادلہ خیال

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں مقیم معروف ہندوستانی بزنس مین انجینئر محمد عبد النعیم جنرل مینیجر MASAH اسپیشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انجینئر نعیم نے انڈین قونصلیٹ شکاگو میں قونصل جنرل سومناتھ گھوش IFS سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تجارت کے امکانات اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

واضح رہے کہ انجینئر نعیم ایک بڑی اور معروف تعمیراتی کمپنی کے جنرل مینیجر ہیں۔ اس کمپنی نے سعودی عرب کے طول و عرض میں بیسیوں فلک شگاف و پرشکوہ عمارتیں تعمیر کی ہیں۔ انجینئر نعیم سعودی عرب میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے ترقی اور کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ہندوستانیوں میں سرفہرست آتے ہیں۔ان کی ترقی میں ہزاروں غیر مقیم باشندے شامل ہیں جو ماسا اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی سے وابستہ ہیں۔ انجینئر نعیم کو بلامبالغ سعودی عرب میں دولتمند ترین ہندوستانی کہا جاسکتا ہے۔

 

 

 

امید ہے کہ انجینئر نعیم اور CGI شکاگو کی یہ ملاقات سعودی، امریکہ کے درمیان نئی راہیں روشن کرین گی۔ اس ملاقات مین ماسا کے PMO محمد عبدالباری بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button