نیشنل

مہاراشٹرا میں بس 200 فٹ گہری کھائی میں گر پڑی _ 12 افراد ہلاک ، متعدد افراد زخمی

ممبئی _15 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے کھوپولی میں ایک خوفناک حادثہ  پیش آیا ہے۔ کھوپولی کے پہاڑی علاقے میں بس کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حادثے میں کل 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ کیسے ہوا۔

رائے گڑھ کے ایس پی نے بتایا کہ ایک بس 200 فٹ  گہری کھائی میں گر گئی ہے اور بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ اب تک 7 نعشوں کو باہر نکال دیا گیا ہے ہیں اور 25 افراد زخمی ہیں۔  مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس بس میں گورگاؤں کی ایک تنظیم کے لوگ سفر کر رہے تھے۔ یہ لوگ پونے میں ایک پروگرام سے واپس آرہے تھے۔

 

گری بس کو کھائی سے نکالنے اور لوگوں کو بچانے کے لیے کرین طلب کر لی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بس کنٹرول کھونے کے بعد 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے وقت اس بس میں 40  سے زائد افراد سوار تھے۔ ایسے میں بس میں مزید لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button