تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک 18 سالہ طالب علم نے سیل فون پر آن لائن گیم کھیل کر 92 لاکھ روپے گنوا دیئے

حیدرآباد _ 20 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے  ایک 18 سالہ طالب علم نے  سیل فون پر آن لائن گیم کھیل کر 92 لاکھ روپئے گنوا بیٹھا۔ یہ حیرت انگیز واقعہ رنگاریڈی ضلع کے شاہ باد منڈل کے سیتارام پورم میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہرش وردھن ریڈی نامی طالب علم کے والد نے اپنی زرعی اراضی کسی انڈسٹری کے قیام کے لئے فروخت کی تھی اس انڈسٹری نے اسے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم دی تھی اس رقم سے، اس نے دوسرے علاقے میں زمین  خریدنے کے لیے 25 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے تھے۔ باقی رقم سب سے چھوٹے بیٹے  ہرش وردھن ریڈی (18) کے بینک اکاؤنٹ میں 80 لاکھ روپے ڈپازٹ کئے تھے ۔ اور اس سے قبل بھی اس کے اکاؤنٹ میں کچھ رقم تھی

 

ہرش وردھن ریڈی نے آن لائن گیم کھیلا اور روپے گنوا بیٹھے ۔ اسے 92 لاکھ کا نقصان ہوا۔ طالب علم کے والدین یہ جان کر حیران رہ گئے۔ ہرش وردھن ریڈی کے بھائی نے سائبرآباد سائبر کرائم پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کرائی۔ طالب علم کے والدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے رو پڑے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button