جرائم و حادثات

رضوان حاجی علی دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی_ 9 اگست ( اردولیکس ڈیسک) دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دریا گنج کے رہنے والے رضوان عبدل حاجی علی کو دہشت گرد گروپ داعش ( آئی ایس آئی ایس ) پونے ماڈیول سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ر

 

پولیس کے مطابق ضوان علی ایک مبینہ داعش کے ماڈیول آپریٹو میں سے ایک ہےجمعرات کو ہونے والی یہ گرفتاری یوم آزادی سے ایک ہفتہ قبل بتائی جا رہی ہے ۔ رضوان علی کے سر پر 3 لاکھ روپے کا انعام تھا، جسے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے رکھا تھا۔

 

مارچ میں، این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس ماڈیول کیس کے سلسلے میں پونے میں چار جائیدادوں کو "دہشت گردی کی آمدنی” کے طور پر منسلک کیا۔ پونے کے کونڈوا میں واقع یہ جائیدادیں 11 ملزمین سے منسلک تھیں جن میں تین مفرور تھے۔ یہ جائیدادیں مبینہ طور پر آئی ای ڈی بنانے، تربیت اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کی گئیں۔منسلک جائیدادیں جو کہ رہائشی مکانات اور فلیٹس ہیں، محمد عمران خان، محمد یونس ساکی، محمد شاہنواز عالم اور دیگر سے منسلک تھیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button