تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ نظام آباد کے قائدین کی پولیس کمشنر سے ملاقات

تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ نظام آباد کے قائدین کی پولیس کمشنر سے ملاقات
مرکزی حکومت کے نئے راج کردہ قوانین سے متعلق شعوربیداری سمینار منعقد کرنے کا تیقن۔ پولیس کمشنر
نظام آباد:12/مئی (اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ نظام آباد(IJU) ضلع صدر ایڈلہ سنجیو کی قیادت میں آج سینئر جرنلسٹ پر مشتمل وفد جس میں ریاستی اٹاکس کمیٹی چیرمین بوبلی نرسیا، سابقہ ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر و سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، دھننجئے، نریندر شامل تھے نظام آباد ضلع پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا سے کمشنریٹ آفس میں ملاقات کی اور صحافیوں سے متعلق درپیش مسائل کو علم میں لایا اور مرکزی حکومت کی جانب سے نئے قوانین رائج کئے جانے سے متعلق نظام آباد ضلع کے صحافیوں کو واقف کروانے کیلئے نظام آباد ضلع کے تین ڈویژنوں نظام آباد، بودھن اور آرمور میں محکمہ پولیس کی جانب سے سمینار منعقد کرنے کے سلسلہ میں مشاورت کی۔ جس پر پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے جاریہ ماہ کے اختتام تک نظام آباد ضلع کے تین ڈویژنوں میں شعور بیدری سمینار منعقد کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (IJU)کی جانب سے شائع کی گئی ڈائیری بھی پولیس کمشنر کو پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی بسوا ریڈی بھی موجود تھے۔