نیشنل

جموں کشمیر دہشت گرد حملہ پر بیرسٹر اسد الدین اویسی کا شدید رد عمل

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے جموں و کشمیر پہگام دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔

 

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اویسی نے اس حملے کو خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیا ہے۔ صدر مجلس نے کہا "پہلگام میں مذہب پوچھ کر معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ہم اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں

 

کہ حکومت ان دہشت گردوں کو عبرتناک سبق سکھائے گی۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ زخمی جلد صحت یاب ہوں، اس کے لیے ہم دعا گو ہیں۔” بیرسٹر اویسی نے مزید کہا "یہ خفیہ اداروں کی ناکامی بھی ہے۔ یہ واقعہ اُڑی اور پلوامہ سے بھی زیادہ قابلِ مذمت ہے۔

 

یہ دہشت گرد ہمارے پڑوسی ملک سے آئے تھے۔ یہاں آ کر ہماری سرزمین پر معصوم لوگوں کو قتل کیا ہے۔ یہ ایک نہایت دردناک واقعہ ہے بلکہ یہ ایک قتلِ عام ہے۔ ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حملے

 

کی مکمل جواب دہی کی جائے۔ جو بھی اس کے لیے ذمہ دار ہو اسے سخت سزا دی جائے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button