تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی شوہر کی رہائی کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع

حیدرآباد _ 5 ستمبر ( اردولیکس) بی جے پی کا ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کرتے ہوئے اس کے شوہر کو رہا کرنے کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی۔ اوشا بائی نے حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف عائد پی ڈی ایکٹ کو بھی چیلنج کیا ہے اس نےجے اے ڈی لا اینڈ آرڈر کے پرنسپل سیکریٹری، سٹی کمشنر پولیس کو اس کیس میں فریق بنایا ہے اپنی عرضی میں اوشا بائی نے کہا کہ اس کے شوہر کے خلاف غلط طور پی ڈی ایکٹ لگایا گیا ہے جب کہ اس کے شوہر نے اب تک لا اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا۔ پولیس نے صرف چند افراد کو مطمئن کرنے کے لئے پی ڈی ایکٹ لگایا ہے بتایا گیا ہے کہ اس عرضی پر عنقریب سماعت ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button