جنرل نیوز

ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے نمایندگی

سابقہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے TUFIDC منظورہ 60 کروڑ فنڈ کے ذریعے ٹمریز گرلز اسکول دیوار کی تعمیر و ٹیلیفون کالونی کے ڈیولپمنٹ اور مختلف ڈیویثزنس میں سڑکیں. ڈرینج و ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے.

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ.

نظام آباد. 12/اپریل (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے انکے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا. اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو بتایا کہ TUFIDC – G.O NO. 51 نظام آباد مونسپل کارپوریشن بحوالہ :3) Lr No 677/NMC/60 Crore /TUFIDC /2023 بتاریخ 07-10-2023 بذریعہ ضلع کلکٹر نظام آباد اربن ڈیولپمنٹ کیلئے سابقہ تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا تھا. اس فنڈ کو ضلع کلکٹر محکمہ پبلک ہیلتھ کے توسط سے شہر کے مختلف ڈیویثزنس و علاقوں میں سی سی روڈ. ڈرینج کے تعمیراتی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ان کاموں کا ٹنڈر طلب کررہے ہیں. مجلس قائدین نے چند اہم ترقیاتی کاموں کی شفارش کرتے ہوئے شہر کے مختلف ڈیویثزنس و علاقوں میں عوامی مسائل اور انھیں درپیش مشکلات کے پیش نظر رکھتے ہوئے ان ڈیویثزنس و علاقوں میں بلدی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو توجہ دلائی گئی. مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ ڈیویثزن 13 میں واقع تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل اسکول گرلز کی باونڈری وال کی اونچائی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی ایک جرائم و حادثات کا خطرہ برقرار رہتا ہے. اس اسکول کی دیوار کی اونچائی کیلئے درکار تعمیری کاموں کیلئے فنڈ منظور کیا جائے. تاکہ متعلقہ تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو ممکنہ تحفظ فراہم کیا جاسکے. علاوہ ازیں ٹمریز اسکول سے عیدگاہ اہلحدیث تک بی ٹی روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈ منظور کیا جائے. مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر کو یہ بھی بتایا کہ سابقہ تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے مجلس کی نمائندگی پر آٹو نگر ڈیویثزن 30. اور 31 میں واقع لے آوٹ ٹیلیفون کالونی درکار ترقیاتی اقدامات و سی سی روڈ کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ ڈیویثزن 11 اسد بابا نگر میں گزشتہ کئی سالوں سے پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کی عوام کو مختلف دشواریوں کا سامنا ہے. انٹرنل سی سی روڈس و دیگر ڈیولپمنٹ کیلئے TUFIDC متعلقہ فنڈ کے ذریعے پروپوزل طلب کرتے ہوئے متعلقہ کاموں کا ٹنڈر کے ذریعے جلد از جلد ترقیاتی اقدامات کا آغاز کرنے کیلئے تحریری طور پر نمائندگی کے ذریعے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے. نظام آباد مجلس قائدین کی موثر نمائندگی پر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے عہدیداروں سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ڈیویثزن 13 تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل گرلز اسکول کی باونڈری وال کی اونچائی و بی ٹی روڈ کی تعمیر اور آٹو نگر ڈیویثزن 30-31 لے آوٹ ٹیلیفون کالونی کے ڈیولپمنٹ اور ڈیویثزن 11 اسد بابا نگر میں سڑکوں کی تعمیر و دیگر کاموں کیلئے تفصیلی اسٹیمٹ رپورٹ تیار کرتے ہوئے پروپوزل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد. جوائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین. سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد. میر ارشاد علی سمیر. عبدالعلی. عبدالسلیم. محمد مستحسین کے علاوہ خلیل احمد. امر فاروق موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button