تلنگانہ

معروف ادیب ونقاد ڈاکٹر محمد قطب الدین سلیم المعروف م ق سلیم سپرد لحد

 

حیدرآباد 25- مارچ ( محمد حُسام الدین ریاض ) حیدرآباد کے ممتاز سینئرریٹائرڈ استاد اور مشہور ومعروف ادیب ونقاد ڈاکٹر محمد قطب الدین سلیم المعروف میم قاف سلیم صاحب جن کا بعمر 65 سال اتوار24 مارچ کی شب انتقال ہوگیا تھا نماز جنازہ پیر 25- مارچ کو بعد نماز عشاء مسجد حکیم میر وزیر علی چندولال بارہ دری میں ادا کی گئی ـ

 

فتح دروازہ میں واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئی نماز جنازہ میں سینکڑوں اساتذہ ‘ پروفیسرس ‘ لکچرس ‘ صحافیوں ‘ ڈاکٹرس ‘ انجینئیرس اور دیگر معززین نے شرکت کی ـ ڈاکٹر محمد قطب الدین سلیم گورنمنٹ ہائی اسکول معظم شاہی سے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوۓ تھے اساتذہ برادری اور صحافتی حلقوں میں ان کی ایک خاص ونمایاں پہچان تھی بچوں کے ادب پر انہوں نے بہت کچھ لکھا انہوں نے کئی کتا بیں بھی تصنیف کیں شاداں کالج میں بھی انہوں نے بحیثیت صدر شعبہ اردو نمایاں خدمات انجام دیں اساتذہ برادری نے ان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا اور کہا کہ اردو ادب کے لئیے موصوف کی خدمات کو بُھلایا نہیں جاسکتا

 

نماز جنازہ میں شرکت اور اظہاررنج کرنے والوں میں پروفیسر ایس اے شکورڈائریکٹردائرة المعارف ‘ جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا ‘ڈاکٹرتاتارخان ( عثمانیہ یونیورسٹی ) ‘ مولاناسید غوث محی الدین حسامی ( خلیفہ مولانا محمد حمید الدین عاقل حُسامی رح ) ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ‘ظفر فاروقی ‘ ڈاکٹر سید عباس متقی ‘ استاد شاعر ڈاکٹر فاروق شکیل ‘ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ‘جہانگیر قیاس ‘ جناب فرید سحر ‘ جناب منظور احمد ‘ سینیرصحافی محمد طاہرطرومانی ‘ محمد شفیع الدین ‘ جناب ایف ایم سلیم ‘ محمد حُسام الدین ریاض ‘ محمد نصراللہ خاں ‘نیر اعظم ‘ محمد ارشد صدیقی پرنسپل سٹی کالج’ شاہد حُسین ‘ محمد عبدالباری ریٹائرڈ گزیٹیڈہیڈ ماسٹر ‘ مولانا فضل احمد اشرفی ‘ قاری محمد عبدالقیوم شاکر ‘ عظمت علی حیدر ‘ سید غازی الدین ‘ سید لیاقت اللہ ‘ محمد لائق علی خان ‘ حبیب ہاشم ‘سید جاوید محی الدین ‘ سید نوید اختر’ وجیہ الدین انصاری احمد حمید الدین’ جی کے طاہر اللہ ‘ محمد خواجہ ‘ محمد انوراللہ شریف ‘ عبدالمجید نور’ سیدمعراج الدین ‘ محسن خان ریسرچ اسکالر ‘شامل ہیں پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان محمد مصباح الدین قطب ‘ محمد بدرالدین قطب ‘ محمد مفتاح الدین قطب اور منہاج الدین قطب شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button