جنرل نیوز

اندراپریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی میں سمینار ” اردو ناول ‘ سمت اور رفتار” 

حیدرآباد 15 اپریل (اردو لیکس)شعبہ اردو اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدراباد اور تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے اندراپریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی میں 25- اور 26اپریل کو دو روزہ قومی سیمنار بعنوان "اردو ناول سمت ورفتار "کا انعقاد عمل میں لایا

 

جارہا ہے۔ پروفیسر مجید بیدار ( سابق صدر شعبہ اردو او یو) و پروفیسر نسیم الدین فریس (سابق ڈین فیکلٹی آف لینگویجس مانو) کلیدی خطبہ دیں گے پرنسپل پروفیسر چندرا مکھرجی صدارت کریں گے شریمتی اے دیواسینا کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن سرپرستی کریں گی پروفیسر راجندر سنگھ (جوائنٹ ڈائریکٹر کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن )’پروفیسر یادگیری(جوائنٹ ڈائریکٹر کمشنر اف کالجیٹ ایجوکیشن )’پروفیسر بالا بھاسکر(اے جی او) وپروفیسر بالا کسشہ ریڈی(چیرمین تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن)

 

و پروفیسر سری رام وینکٹیش (سکرٹری تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن ) مہمانان اعزازی ہونگے اور پروفیسر فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو (یونیورسٹی آف حیدراباد ) وپروفیسر سید عبدالشکو ر(ڈائریکٹر دائرة المعارف وسا بق صدر شعبہ اردو او یو) مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے سیمنار کنویئر ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر آف اردو ہونگے پروگرام کا آغاز

 

25 اپریل کو صبح 10:30 بجے سیمنار ہال میں ہوگا صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عظمت اللہ نے تمام مدعوئین سے وقت پر شرکت کی درخواست کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button