تلنگانہ

چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیراہتمام مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر احتجاجی پروگرام علماء مشائخ معززین شریک

وقف ترمیمی قانون کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا

چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیراہتمام مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر احتجاجی پروگرام علماء مشائخ معززین شریک

حیدرآباد 16 اپریل (پریس نوٹ) مرکزی حکومت کے ظالمانہ اور سیاہ قانون وقف کے خلاف زبردست احتجاج درج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر قانون سے دستبرداری اختیار کرلی جائے،ورنہ ملک بھر میں یوں ہی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اللہ کے لئے وقف جائیدادوں کو فرقہ پرستوں کا شکار بننے سے روکنے امت مسلمہ متحد ہے۔ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کے مسلمان اپنی صدائے احتجاج کو بلند کررہے ہیں۔ ہفتہ 19 اپریل کو دارالسلام میں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان جمع ہوکر مرکزی حکومت سے اپنے غم و غصہ کا اظہار کریں گے۔ چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیراہتمام مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام، مشائخ عظام اور معززین نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ صدر چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد نے احتجاجی پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر احتجاجی پروگرام میں شرکاء کی جانب سے وقف ترمیمی قانون کے خلاف سخت احتجاج درج کیا گیا۔ مظاہرین وقف ترمیمی قانون کے خلاف پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے۔ مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ معتمد عمومی مجلس و سابق رکن اسمبلی، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ، مولانا ابوالفتح سید بندگی بادشاہ قادری ریاض پاشاہ رکن ریاستی وقف بورڈ، مولانا ڈاکٹر سید عبدالمعز حسینی شرفی، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ صدر مرکزی مجلس قادریہ، مولانا سید وحید الدین حیدر جعفری اخباری سرپرست شیعہ انجمن اثنائے عشری اخباری، مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری کنٹرولر امتحانات جامعہ نظامیہ، مولانا ڈاکٹر حافظ احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری صدر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی، مولانا ڈاکٹر سید خلیل اللہ اویس بخاری ڈائرکٹر ابوالفدا اسلامک ریسرچ سنٹر، جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ صدر کل ہند بزم رحمت عالم، جناب ایس کیو مسعود ممتاز سماجی کارکن، مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ، جناب رحیم اللہ خان نیازی سابق صدرنشین اردو اکیڈمی، جناب‌ سید سہیل محمود قادری کارپوریٹر پتھر گٹی اور دوسروں نے خطاب کیا۔ مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین حضرت سلطان الواعظینؒ کی دعا پر اختتام عمل میں آیا۔ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ نے کاروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔ شہ نشین پر

مولانا سلمان سہرودی نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی، مولانا ڈاکٹر قاضی سید سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی، مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ، مولانا سید شاہ محمد سیف اللہ حسینی الباقری سیف پاشاہ، جناب محسن بن عبداللہ بلعلہ انچارج مجلس حلقہ اسمبلی چارمینار، مولانا مفتی محمد واجد پاشاہ قادری ، مولانا سید حبیب حسینی طاہر بغدادی، مولانا سید عبدالقادر حسینی بندہ نوازی قادر پاشاہ، مولانا غلام سبحانی صدیقی القادری چشتی، محترمہ نسرین سلطانہ کارپوریٹر مغل پورہ، ڈاکٹر ثمینہ کارپوریٹر تالاب جنچلم، جناب ابوراحیل سابق کارپوریٹر، ڈاکٹر عرفان احمد خان، قاضی ابراہیم شریف، قاضی نصیر الدین جہانگیر، جناب سید محی الدین فیصل، جناب طلحہ صالح الکثیری، جناب نظام قادری اور دوسرے موجود تھے۔ ابتداء میں مولانا حافظ و قاری قطب الرحمن افتخاری کی قراءت کلام پاک اور جناب شفیع قادری نے نعت شریف پیش کی۔ نواب ابرار اللہ جنرل سکریٹری چشتی فاؤنڈیشن، جناب میر سمیر علی، قاری محمد محی الدین افتخاری واصل پاشاہ نے انتظامات کی نگرانی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button