نظام آباد شہر میں سرقہ کی سنگین واردات سارقوں نے 13تولے سونا، 40تولے چاندی کے زیوارات لے کر فرار

نظام آبادشہر میں سرقہ کی سنگین واردات
سارقوں نے 13تولے سونا، 40تولے چاندی کے زیوارات لیکر فرار
نظام آباد:18/اپریل (اردو لیکس)نظام آباد شہر کے VIٹاؤن کے علاقے میں واقع بودھن روڈ۔ اکبر نگر میں پچھلی رات کو ایک سرقہ کی واردات منظر عام پر آئی۔ پولیس کے مطابق گھر کے مالک مصباح الرحمن اپنے اہل خانہ کے ساتھ حیدرآباد گئے ہوئے تھے۔
سارقوں نے گھر کے تالے توڑ کر چوری کی واردات انجام دی۔گھر کے مالک مصباح الرحمن کے فرزند صبح گھر آکر دیکھنے پر تالا توٹا ہوا پایا جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی۔مصباح الرحمن نے بتایا کہ الماری کے لاکرسے 13 تولے سونا اور 40 تولے چاندی کے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا
۔ساؤتھ رورل سی آئی سریش کمار اور ایس آئی وینکٹ راؤنے جائے وقوعہ پر پہنچ کرجائزہ لیااور ایک مقدمہ درج کیا۔ تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی۔پولیس کی کلوز ٹیم نے جائے وقوع پہنچ کر سارقوں نے فنگر پرنٹس حاصل کئے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔