اسپشل اسٹوری

ہندوستان میں ہر عام انتخابات میں 13.4 ملین این آر آئیز کے ووٹس استعمال ہوئے بغیر ضائع ہوتے ہیں

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا میں غیر مقیم ہندوستانیوں (NRIs) کی تعداد 13.4 ملین ہے جن میں صرف خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر ، بحرین اورعمان میں 8.8 ملین ہندوستانی برسرکار ہیں۔ یہ اعداد و شمار وزارت خارجہ ہند کے جاری کردہ ہیں جو گوگل پر دستیاب ہیں۔ انڈین پاسپورٹ رکھنے والے یہ سارے ہندوستانی دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرتے ہیں۔ جب جب ہندوستان میں الیکشن ہوتے ہیں تو ہم ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہوئے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور وطن میں انتخابات کے مراحل کو دور بیٹھے حسرت سے دیکھتے ہیں۔

 

یہ سلسلہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔ جبکہ ہم این آر آئیز کی ترسیل زر سے ملک کی معیشت کے لئے ایک بڑا سہارا ہے۔ مگر ملک کے سیاسی گلیاروں میں این آر آئیز کی کوئی اہمیت نہیں۔ مرکزی یا ریاستی حکومتیں این آر آئیز کے حال اور مستقبل کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں رکھتیں۔ ملک میں این آر آئیز کی حیثیت غیر اہم رہنے کی وجہ یہی ہے کہ ہم این آر آئیز ووٹرز نہیں ہیں۔ سیاسی حلقوں میں این آر آئیز کی حیثیت انگشت ششم کی سی ہے۔ اگر این آر آئیز کو حق رائے دہی استعمال کا موقع حاصل ہوجائے تو این آر آئیز کی اہمیت آن واحد میں بلند ہوجائے گی۔ الیکشن کے وقت قائدین گھر گھر جاکر ووٹرز کی منت و سماجت کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کو نئی نئی گارنٹیاں پیش کرتے ہیں۔ اگر این آر آئیز کو وہ جس ملک میں مقیم ہیں وہاں کے سفارت خانے کے ذریعہ ووٹ دینے کا موقع فراہم کردیا جائے تو سیاسی حلقوں میں این آر آئیز کی اہمیت بڑھ جائے گی اور ان کے لئے بھی گارنٹیاں آفر ہونگی ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

 

حکومت این آر آئیز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنے سے متعلق فوری اقدام اٹھانا چاہئیے۔ تاکہ ہر الکشن میں ایک کروڑ سے زائد ووٹس ضائع ہونے سے بچیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button