جنرل نیوز
المیزان کے قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی

حیدرآباد ۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹرالمیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد شمس آباد ایئر پورٹ پر واپس ہوئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ عازمین کو تمام مقدس مقامات کی زیارت کروائی گئی 7 اپریل کو قافلہ روانہ ہوا تھا اور 21 اپریل کو واپسی ہوئی ۔ سعودی حکومت نے خانگی آپریٹرز میں 80 فیصد کٹوتی کی ہے جس سے تمام افراد میں بےچینی پائی جارہی ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حجاج کرام کے کوٹہ میں اضافہ کے اسباب پیدا کریں ۔