جرائم و حادثات

شراب پلا کر 16 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی 30 سالہ خاتون کو 20 سال قید کی سزا

File photo

نئی دہلی ۔ راجستھان کے کوٹا میں واقع پوکسو عدالت نے ایک خاتون کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

عدالت نے یہ فیصلہ ایک مقدمہ کی سماعت کے بعد سنایا جس میں الزام تھا کہ خاتون نے 2023 میں ایک 16 سالہ لڑکے کو اغوا کیا اور اسے شراب پلا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

 

عدالت نے ملزمہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے نہ صرف 20 سال قید کی سزا سنائی بلکہ 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔متاثرہ لڑکے کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ 30 سالہ خاتون، لالی بائی موگیہ نے ان کے بیٹے کو اغوا کیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

 

اس شکایت کی بنیاد پر 7 نومبر 2023 کو خاتون کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

 

تازہ ترین عدالتی سماعت کے بعد پوکسو عدالت نے لالی بائی موگیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button