سید احمد حسین کی دختر آمینہ شیرین نے انٹرمیڈیٹ بائی پی سی میں 990 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی

عادل آباد۔ 22/اپریل(اردو لیکس)تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے جاری کردہ نتائج میں سید احمد حسین عرف اعجاز محکمہ آر ۔ٹی ۔سی ریجنل ریزرویشن انچارج عادل آباد کی دختر آمینہ شیرین نے شاندار تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ہوئے انٹرمیڈیٹ بائی ۔پی ۔سی میں 990 مارکس حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔۔
واضح رہے کہ آمینہ شیرین نے عادل آباد کے معروف تعلیمی ادارہ کریسنٹ جونئیر کالج و ایم ایس نیٹ اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی ۔ان کی شاندار کامیابی پر ان کے والدین،نانا محمد جلیل صاحب صدر جامع مسجد نوری دمائی گوڈہ حیدراباد کے علاوہ رشتہ
داروں ، دوست و احباب اور کریسنٹ کالج و ایم ایس نیٹ اکیڈمی کے چیرمین محمد بلال اور اساتذہ نے مبارکباد پیش کی اور دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی کے علاوہ تابناک اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
۔واضح رہے کہ آمینہ شیرین ضلع نرمل کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم جناب سید یٰسین صاحب محکمہ آر ۔ٹی سی ولد مرحوم جناب سید قاسم صاحب پنجاری گٹہ نرمل کی پوتری اور جناب محمد جلیل صاحب صدر جامع مسجد نوری دمائی گوڈہ حیدراباد کی نواسی ہوتی ہیں۔