انٹر نیشنل

نریندرمودی کا سعودی عرب میں والہانہ استقبال

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر آج دوپہر جدہ پہنچے، سعودی عرب کی شاہی حکومت نے وزیر اعظم ہند کے خصوصی احترام کے اظہار کے طور پر ہندوستانی طیارے کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر رائل سعودی ایئر فورس کے ایف-15 طیاروں نے فضا ئی استقبال کیا۔

 

مودی جیسے ہی ہوائی اڈے پر اترے سعودی حکومت کے سینئر وزراء نے ان کا استقبال کیا۔ ان کا 21 توپوں کی سلامی سے استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی آج شام یہاں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ، ملک کے اپنے دورے کے دوران ہند-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے دوسرے لیڈروں کی میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔

 

اپنی آمد سے قبل عرب نیوز کے ذریعہ نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں مسٹر مودی نے ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو "لامحدود امکانات” سے بھرپور قرار دیا اور اس باہمی تعلقات کو عدم استحکام سے بھری دنیا میں استحکام کا ستون قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button