انٹر نیشنل

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مملکت کے دیگر شہرو‌ں میں موسم غیر یقینی .ریڈ الرٹ جاری

حیدرآباد ۔ کے این واصف

مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اورمملکت بھر میں موسم کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ ریجنوں کے متعدد شہروں کے لیے غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے دیگر ریجنوں کے شہروں کے لیے بھی انتباہ جاری کیا ہے۔مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ اور میسان میں دوپہر 12 سے رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا۔

 

مذکورہ شہروں میں موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔ جبکہ مدینہ منورہ ریجن کے الحناکیہ اور المہد شہروں میں دوپہر 12 بجے سے رات 9 بجے تک یہی کیفیت ہوگی۔

 

محکمے نے کہا ہے کہ ریاض شہر کے علاوہ الخرج، الدلم، المزاحمیہ، شقرا اور الدوادمی کے علاوہ دیگر شہروں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔

 

محکمے نے عسیر، جازان، الجوف، قصیم، مشرقی ریجن، حائل اور نجران کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جہاں درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ تیز ہوا کا امکان ہے۔

 

امسال مملکت مین وقفہ وقفہ سے بارشوں کے سلسلہ کی وجہ سے عوام کو گرمی سے راحت حاصل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button