جنرل نیوز

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کنڑاکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس کا احتجاج

حیدرآباد ۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں کنڑاکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس اپنی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے مطالبہ کے تحت اسٹیٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کی اپیل پر 23/اپریل 2025کو تیسرے دن بھی احتجاج کو جاری رکھا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست کے 12 یونیورسٹیز کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے توریبآ 1250 کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر 19/اپریل 2025 سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں۔

 

اسی سلسلہ کے تحت ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر بھی ہڑتال کررہے ہیں اور ان کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ حکومت تلنگانہ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ساتویں پی آر سی کے تحت Basic Pay، DA، HRA اور سالانہ تین فیصد تنخواہ میں اضافہ کیساتھ ان کی خدمات کو باقاعدہ بنائیں، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں واقع مجسمہ امبیڈکر کے روبرو اسسٹنٹ پروفیسرس گذشتہ تین دن سے

 

مسلسل احتجاج کررہے ہیں، اس احتجاج کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کی مختلف یونیوں اور اسوسی ایشنوں نے اظہار یگانگت کرتے ہوئے احتجاجیوں کی تائید و، حمایت کی اور حکومت سے خواہش کی کہ وہ کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر کی خدمات کو باقاعدہ بنائیں، اس موقع پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر اسوی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر کے اویناش نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسٹیٹ جائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے طلب کردہ چلو عثمانیہ یونیورسٹی کی تائید کرتے ہوئے امبیڈکر اوپن

 

یونیورسٹی کے کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر س نے بھی شرکت کی، بعد ازاں ڈاکٹر ایم کیشور سکریٹری نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ریاست کے 12 یونیورسٹیز میں برسر خدمت کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مخاطب کرنے والوں میں ڈاکٹر این راماکرشنا، ڈاکٹر اوشا شری، ڈاکٹر سدھانتی ارونا

 

ڈاکٹر سری وینی، نرسیا بٹو، بی راجہ گوڑ، ڈاکٹر کے دیاکر اور دیگر نے بھی مخاطب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button