تلنگانہ

مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد کی تشکیل۔نومنتخبہ کنوینراحمد عبدالعظیم کی صحافتی کانفرنس

مرکزی حکومت کے ظالم قوانین کے خلاف متحدہ طورپرطویل جدوجہد کرنے کی ضرورت 

مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد کی تشکیل۔نومنتخبہ کنوینراحمد عبدالعظیم کی صحافتی کانفرنس

 

نظام آباد:24/اپریل (اردو لیکس )مرکزی حکومت کے ظالم قوانین کے خلاف متحدہ طورپرطویل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد کے نو منتخبہ کنوینر احمد عبدالعظیم نے آج منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے احکامات و ہدایتوں کے مطابق نئے وقف قوانین کے خلاف طویل مدتی تحریک چلائی جائے گی

 

۔ انہوں نے بتایاکہ وہ گذشتہ 40تا45سالوں سے مسلم پرسنل لاء کمیٹی نظام آباد سکریٹری کی حیثیت سے خدمات دیتے چلے آرہے ہیں۔ نومنتخبہ کنوینر احمد عبدالعظیم نے کہاکہ مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد کی کنوینر کی حیثیت سے نظام آباد شہر کے تمام سیاسی و سماجی، دینی وملی مختلف تنظیموں کی جانب سے متفقہ طورپر منتخب کیا گیا ہے۔ انشاء اللہ میں اپنی ذمہ داریوں کو تمام کا تعاون حاصل کرتے ہوئے انجام دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد میں سیاسی و دیگر جماعتوں و تنظیموں سے وابستہ دو دو نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے مکمل باڈی تشکیل دی جائے گی

 

۔ اس صحافتی کانفرنس سے مولانا حیدرقاسمی، مولانا عابد قاسمی، مولانا کریم الدین کمال نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نظام آباد شہر میں مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل کیلئے مطالبہ کیاجارہا تھا جس کے پیش نظر گذشتہ شب کل جماعتی اجلاس طلب کرتے ہوئے متفقہ طورپر بحیثیت کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد احمد عبدالعظیم کے نام کو قطعیت دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ نئے وقف قانون کے خلاف نظام آباد شہر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قیام کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی

 

جس کے پیش نظر علمائے کرام، خطیب و امام، دانشورحضرات سیاسی و سماجی و مختلف تنظیموں سے وابستہ احباب نے مفتی سعید اکبر صاحب کی صدارت میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں متفقہ طورپرمسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد کا قیام اور بحیثیت کنوینر احمد عبدالعظیم کے نام کاانتخاب کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

 

اس صحافتی کانفرنس میں سابقہ ریڈکو چیرمین ایس اے علیم، صدر ضلع نظام آباد جمعیۃ علماء مولانا سید سمیع اللہ، مولانا ارشد متین مظاہری، یحییٰ ظفر، شیخ حسین، حلیم قمر، محمد نثار احمد کلاسک، ایم اے قدیرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button