جنرل نیوز

مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی کے ہاتھوں حج ڈائری 2025 کی رسمِ اجرا

مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی کے ہاتھوں حج ڈائری 2025 کی رسمِ اجرا

 

کریم نگر:

ملک کے معروف عالم دین اور پیر طریقت حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں کریم نگر شہر میں منعقدہ حج تربیتی پروگرام کے دوران "الحرمین حج سوسائٹی کریم نگر” کی جانب سے مرتب کردہ "حج ڈائری 2025” کی رسمِ اجرا عمل میں آئی۔ اس ڈائری کی ترتیب حضرت مولانا مفتی اعتماد الحق صاحب قاسمی کی نگرانی میں انجام دی گئی ہے۔

 

رسمِ اجرا کے موقع پر حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی نے ڈائری کا تفصیلی مطالعہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج کی ادائیگی سے قبل مکمل تربیت اور مناسک حج کی سیکھ ضروری ہے۔ انہوں نے منتظمین کو اس بابرکت اقدام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

 

اس موقع پر ماسٹر ٹرینر حج کمیٹی مفتی اصف الدین ندوی، جمعیت الحفاظ کے ذمہ داران، اس سال کے منتخبہ خادم الحجاج محمد خواجہ مجتہد الدین، الحرمین حج سوسائٹی کے معتمد عمومی اور ڈائری کے مرتب محمد خواجہ مفید الدین سہیل، محمد خواجہ مہیمن الدین، محمد خواجہ مفطن الدین، حافظ محمد صادق علی، حافظ وسیم الدین، حافظ ضیاء اللہ ،صدر قاضی منقبت شاہ خان اور کثیر تعداد میں عازمینِ حج موجود تھے۔

 

تقریب کے دوران مرتب کردہ حج ڈائری کی عازمین حج میں مفت تقسیم عمل میں آئی۔

ڈائری کے ترتیب کار محمد خواجہ مفیض الدین نے اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام عازمینِ حج سے گزارش کی کہ وہ یہ ڈائری مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 9949864233 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

آخر میں حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی کی خصوصی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button