جنرل نیوز
27 اپریل کو ورنگل میں بی آر ایس پارٹی کے سلور جوبلی جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل

محمد تاج الدین، صدر ضلع کھمم بی آر ایس پارٹی، نے صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اپریل بروز اتوار ورنگل میں بی آر ایس پارٹی کا جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ عام میں متحدہ کھمم ضلع سے چالیس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ 500 بسوں کے علاوہ کاروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
جلسہ عام میں شرکت کے لیے سابق ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر اور بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی آر کی ہدایت پر تلنگانہ کے تمام اضلاع اور پڑوسی اضلاع سے لاکھوں کی تعداد میں عوام شریک ہورہے ہیں۔
اس جلسہ عام میں دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔
محمد تاج الدین نے کھمم ضلع کے بی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر جلسہ عام کو کامیاب بنائی