جنرل نیوز

حکومت کے  مشیر محمد علی شبیر کی دی ہندو فوٹو گرافر متوفی رمنا کے افراد خاندان کو (25) ہزار روپے کی رقمی امداد 

نظام آباد 28 /اپریل (اردو لیکس)حالیہ دنوں میں انگلش روزنامہ دی ہند” نظام آبادفوٹو گرافر کے وی رمنا کے کینسر کے مرض سے دیہانت ہونے پر حکومتی مشیر و نظام آباد انچارج مسٹر محمد علی شبیر نے اپنی جانب سے متوفی رمنا کے افراد خاندان کو رقمی امداد (25) ہزار روپے دی ہے

 

اس سلسلے میں روزنامہ "دی ہندو ” حیدر آباد ریزیڈنٹ ایڈیٹر مسٹر روی ریڈی کی اطلاع پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے (25) ہزار روپے کی رقمی امداد متوفی رمنا کے لواحقین بہم پہنچائی اس سلسلے میں مسٹر روی ریڈی نے نظام آباد سینئر جرنلسٹ احمد علی خان سے ربط پیدا کرتے ہوئے متوفی فوٹو گرافر رمنا کے افراد خاندان کو حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی امداد رقم ادا کرنے کی خواہش کی

 

جس پر سینئر جرنلسٹ احمد علی خان نے تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ نظام آباد ضلع صدر ایڈلہ سنجیو گوویند را جو ، دھنجئے رتن جرنلسٹس کے ہمراہ متوفی فوٹوگرافر رمنا کی اہلیہ سری وائی سے انکی رہائش گاہ واقع پھو لانگ رعیتو بازار پہنچکر (25) ہزار روپے نقد رقم حوا لے کی جس پر سری وانی نے حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور دی ہندو ایڈیٹر حیدر آباد روی ریڈی سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button