تلنگانہ
شانتی کماری کو تلنگانہ حکومت نے دی نئی ذمہ داری

تلنگانہ حکومت نے دو دن بعد اپنے عہدہ سے ریٹائرڈ ہونے والی چیف سیکریٹری شانتی کماری کو ایک اہم ذمہ داری دی ہے۔ انہیں ڈاکٹر مَرری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی وائس چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی وہ ادارے کی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اضافی ذمہ داری بھی سنبھالیں گی۔اس سلسلے میں سرکاری احکامات جاری کئے گئے ہیں