تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں 50 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس: کانگریس امیدوار سمیر ولی اللہ

حیدرآباد، 6 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد ڈی سی سی کے صدر اور حیدرآباد لوک سبھا کے کانگریس امیدوار محمد ولی اللہ سمیر نے نے الزام لگایا کہ 10 سال تک ریاست اور مرکز میں اقتدار میں رہنے والی بی آر ایس اور بی جے پی نے حیدرآباد شہر کو ترقی دینے میں ناکام رہی ہیں

 

ولی اللہ سمیر، کانگریس کے سینئر قائدین بشمول چارمینار انچارج مجیب اللہ شریف، بہادر پورہ انچارج پی راجیش، چندرائن گٹہ انچارج بویا نریش اور یاقوت پورہ انچارج روی راج اور دیگر قائدین کے ساتھ یاقوت پورہ علاقہ میں ایک روڈ شو سے قبل میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے مثبت نقطہ نظر اور جامع ترقیاتی ایجنڈہ کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کا پرانا شہر ملک کے دیگر علاقوں کی طرح مساوی ترقی کرے۔ہم اس علاقے کو تلنگانہ کی سب سے بڑی شہری کچی آبادی رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کانگریس کے پاس اس سلسلہ میں مخصوص ڈیڈ لائن کے ساتھ ایک واضح منصوبہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے پہلے ہی حیدرآباد کے پرانے شہر میں 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔ جن میں حیدرآباد میٹرو ریل کی توسیع ، موسی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹ ، ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاورس اور دیگر شامل ہیں ۔ سمیر ولی اللہ نے 5,000 نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے، پرانے شہر کے 50,000 بے روزگار نوجوانوں کو رعایتی قرضوں کا بندوبست کرنے اور پارلیمنٹ میں منتخب ہونے پر 100 دنوں کے اندر ایک سوپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button