تلنگانہ

نارائن پیٹ میں یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو ضلعی سطح کے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ

نارائن پیٹ: 5 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر میں آج آر ڈی او آفس میٹنگ حال میں منعقد یوم اساتذہ تقریب میں ضلع نارائن پیٹ کے مختلف مدارس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 52 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

جس میں اردو میڈیم سے محمد حنیف اسکول اسسٹنٹ ریاضی گورنمنٹ ہائی اسکول مارکٹ لین نارائن پیٹ ،صبا۶ سلطانہ اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائینس منڈل پریشد ہائی اسکول(زکور) اٹکور ،تحسین سلطانہ اسکول اسسٹینٹ انگریزی گورنمنٹ ہائی اسکول مکتھل،محمد معصوم اسکول اسسٹینٹ انگریزی پرکٹیسنگ ہائی سکول نارائن پیٹ، سلطانہ ٹیچر سکنڈری گریڈ ٹیچرس مدرسہ وسطانیہ جاجا پور،محمدی بیگم مدرسہ وسطانیہ پگڑی ماری،پروین بیگم پی ای ٹی گورنمنٹ ہائی اسکول نسوان نارائن پیٹ،عارف النسا مدرسہ تحتانیہ کیاتن پلی کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ دئے گئے۔

 

رکن قانون ساز اسمبلی یس راجندر ریڈی صاحب نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ملک و ریاست کے مستقبل کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ معلومات کہیں سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے لیکن بہتر کردار کی تعمیر ایک استاد ہی کرسکتا ہےاور میں اپنے آپ کو ایک یم یل اے کے بجائے ایک ٹیچر کہلانا زیادہ پسند کرونگا۔

 

اس موقع پر کلکٹر نارائن پیٹ اور سمگرا سکشا ابھیان کے تحت چل رہے "ابھیاسہ مترا” پروگرام کے لئے "روشنی” ورک بکس کی تیاری میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ محمد رشید، محمد مظہر،عبدلسلام،فضل احمد،عبدلکریم ،میر لیاقت اللہ حسینی اور محمد خالد کو دفتر کلکٹر کے میٹنگ حال میں تہنیت پیش کی گئی اور مومنٹو دئے گئے ۔

 

صدر اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ امیر الدین چاند نے کہا کہ بہتر کارکردگی کرنے والے اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا جانا ایک اچھا اقدام ہے جس اساتذہ میں اور کام کرنے کا جذبہ پروان چڑھے گا ۔عبدلغفار صاحب نے کہا کہ ان اساتذہ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اردو مدارس کا تحفظ اور ترقی کے لئے اساتذہ کو اسی جہد کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے نائب صدر خواجہ خلیل احمد،خدیجہ بانو بیگم اور دیگر اساتذہ نے ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button