انٹر نیشنل

سیاحت میں اضافہ – ریاض میں گزشتہ ہفتے ہوٹلوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی کے ویزا حصول میں آسانی، عمرہ زائرین کو مملکت کے کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت کا دیا جانا اور مملکت کے بڑے شہروں اور سیاحوں کی دلچسپی کے مقامات ترقی، بین الاقوامی سطح کے ایونٹس کا انعقاد وغیرہ کی وجہ سے مملکت اور خصوصاُ ریاض شہر مین ٹورسٹون کی آمد و رفت مین بےتحاشہ اضافہ ہواہے۔  یہی وجہ ہے کہ سعودی دار الحکومت ریاض میں گزشتہ ہفتے ہوٹلوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم، سیاحت فورم اور ہوٹلنگ فورم کے علاوہ مختلف سیاحتی ایونٹ کے باعث ہوٹلوں کے کمرے مکمل طور پر بک ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وی آئی پی سہولتوں کے حساب سے ریاض کے 5 سٹار ہوٹلوں کا کرایہ 5 ہزار ریال سے 3 لاکھ ریال کے درمیان پہنچ گیا۔اسی طرح وی آئی پی فرنشڈ اپارٹمنٹ میں سہولتوں کے حساب سے کرایہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ گیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ ریاض کے وسط اور ایئرپورٹ کے قریب واقع ہوٹلوں میں سو فیصد بکنگ رہی جبکہ بعض ہوٹلوں میں ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 11 ہزار ریال تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ سیاحت کے شعبے میں تیز رفتار ترقی دیکھی جارہی ہے جہاں حال ہی میں 12 ہزار کمروں پر مشتمل متعدد ہوٹلوں کا افتتاح ہوا ہے۔عالمی اداروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سیاحت کے شعبے میں تیز رفتار ترقی 2030 تک جاری رہے گی۔

 

ریاض میں اس وقت دو لاکھ 18 ہزار کمرے دستیاب ہیں جو 2030 تک بڑھ کر 4 لاکھ سے زیادہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button