جرائم و حادثات

نرمل گورنمنٹ ہاسپپٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

نرمل: ریاست تلنگانہ کے نرمل میں واقع گورنمنٹ ہاسپٹل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ آگ لگنے کے باعث ہاسپٹل میں دھواں بھر گیا جس سے مریضوں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

یہ واقعہ اتوار کی دوپہر پیش آیا، جب دوسری منزل پر آگ کی شدت بڑھ گئی اور دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس خطرناک صورت حال کے پیش نظر، مریضوں کو فوری طور پر محفوظ طریقے سے منتقل کیا گیا۔

 

اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا۔ فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور جلد ہی شعلوں پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے، اس واقعہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جس پر ہاسپٹل کے ذمہ داروں نے راحت کی سانس لی۔ مزید تفصیلات ا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button