تلنگانہ:نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی۔نوجوان کو 32 سال کی قید کی سزا

حیدرآباد ۔ نلگنڈہ پوکسو عدالت نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ مجرم کو نابالغ کی عصمت ریزی کے معاملے میں 32 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ پوکسو کورٹ کے انچارج جج روجارمانی نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے سزا کے ساتھ 75000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
یہ فیصلہ 2022 میں نلگنڈہ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک لڑکی کے اغوا اور عصمت ریزی کے معاملے میں سنایا گیا ہے۔20 ستمبر 2022 کو نارکٹ پلی منڈل کی ایک لڑکی کو نلگنڈہ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولس تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ پاناگل کے جی چندو نے اسے اغوا کیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔ اس سلسلے میں ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نلگنڈہ ڈسٹرکٹ پوکسو کورٹ جس نے کئی مراحل میں کیس کی سماعت کی تھی آج حتمی فیصلہ جاری کیا۔ جج روجارمانی نے ملزم چندون کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے 32 سال قید کی سزا سنائی اور 75 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ساتھ ہی متاثرہ کو 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی حکم دیا۔
 
 


