جنرل نیوز

بودھن مجلس اتحاد مسلمین کی جدید ٹاؤن باڈی کی تشکیل میر الیاس علی صدر منتخب

بودھن 6 / مئی (اردو لیکس ) بودھن مجلس ٹاؤن باڈی کو کم وپیش تحلیل کے ہوے 5 ماہ کا عرصہ گزر چکا تھا بودھن کی عوام نئے صدر و باڈی کی تشکیل کے لیے انتظار میں تھے بالا آخر وہ انتظار کی گھڑیاں ختم بیسڑر اسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد مسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی ہدایت پر

 

جناب احمد بن عبد اللہ بلعلہ رکن اسمبلی ملک پیٹ و انچارج ضلعی انتظامی امور مجلس نے آ ج دارالاسلام میں نئی باڈی تشکیل کا اعلان کر دیا صدر مجلس ٹاؤن باڈی بودھن کی حیثیت سے جناب میر الیاس علی جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے احمد بن محسن خزانچی کی حیثیت سے قدیر خان جوانٹ سکرٹری کی حیثیت سے عقیل فاروقی و حاجی بیلٹر لیگل ایڈوائزر واجد حسین ممبران کی حیثیت سے جناب محمد عمر سینئر قاید بودھن و شیخ سالم چاوش شیخ اطہر شیخ ایوب محمد الطاف سمیر حسین سید سلمان اطہر عبد الرشید مشتاق احمد راشید کو ممبران کی حیثیت سے منتخب کیا گیا

 

اس موقع پر صدر مجلس بودھن ٹاؤن میر الیاس علی نے ایک صحافتی بیان میں کہا کے سر زمین بودھن پر مجوزہ مجالس مقامی انتخابات میں مجلس اتحاد مسلمین کا غلبہ حاصل کرنے کے لے ہر طرح سے جدوجہد کرنے پوری کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مجلس مقامی میں تمام اختلافات کو ختم کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی بغیر اختلافات کے ہم سب ملکر کر بودھن میں عوامی مسائل کی یکسوئی کے لے جدوجہد کرتے ہوئے مجلس کے ارکان بلدیہ کی تعداد میں اضافہ کرتے

 

ہوئے مجلس اتحاد مسلمین کو مزید مستحکم کرنگے اس موقع پر ضلع نظام آباد مجلس اتحاد مسلمین کے قائدین محمد فیاض الدین، سابقہ ڈپٹی مئیر میر مجاز علی و دیگر موجو تھے۔

بودھن مجلس اتحاد مسلمین کی جدید ٹاؤن        باڈی کی تشکیل میر الیاس علی صدر منتخب

متعلقہ خبریں

Back to top button