گورنمنٹ ہائی اسکول چیلا پورہ اردو میڈیم کے صدفیصد نتائج

حیدرآباد 6/ مئی (راست) گورنمنٹ ہائی اسکول چیلا پورہ اردو میڈیم (بہادرپورہ منڈل) کے ایس ایس سی مارچ 2025کا نتیجہ صد فیصد رہا۔ گذیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر سریندر مکام نے بتایا کہ اردو میڈیم سے جملہ 21 طلبہ نے شرکت کی اور تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔انگلش میڈیم سے 28 کےمنجملہ 26 طلبہ کامیاب رہے۔
مجموعی طور پر دونوں میڈیم میں 49 کے منجملہ 47 طلبہ نے کامیابی حاصل کی اور اسکول کا نتیجہ 96 فیصد رہا۔ اردو میڈیم سے سمیّہ خانم نے 501 نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ۔ دوسرے مقام پر افشاں بیگم نے 491 نمبرات حاصل کئے۔ ہاجرہ بیگم کو434 نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوا۔ انگریزی میڈیم سے محمد علی قریشی 475 اول، ملک خانم 441 دوسرا اور عذرا فاطمہ 440 نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ ڈی ای او حیدرآباد محترمہ آر روہینی نے اسکول کے شاندار نتائج پر
گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر سریندر مکام کے علاوہ اساتذہ ، طلبا و طالبات اور سرپرستوں کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر سریندر نے تمام اساتذہ کی مشترکہ خصوصی کوششوں کی حوصلہ افزائ کرتے ہوئے انھیں دلی مبارکباد دی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواشات کا اظہار کیا۔