جنرل نیوز

سکریٹری تلنگانہ کانگریس محمد امتیاز کی راشن کارڈس کے مسائل پر کامیاب نمائندگی۔کمشنر سیول سپلائز کا گاندھی بھون کو مکتوب ، راشن کارڈس کے لیے نئے درخواستیں داخل کرنے کی ہدایت

حیدر آباد – 7 – مئی  ( راست )  سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی محمد امتیاز کی راشن کارڈس سے متعلق نمائندگی پر کمشنر سیول سپلائز ایس بی چوہان نے مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گاندھی بھون کو جواب روانہ کیا ۔ کارڈ ہونے کی وجہ سے جن لوگوں کے راشن کارڈ منسوخ ہوئے ہیں انہیں دوبارہ می سیوا مراکز سے نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے لیے درخواستیں داخل کرنے کا مشورہ دیا۔

 

واضح رہے کہ 10 مارچ 2025 کو محمد امتیاز نے کمشنر سیول سپلائز سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی تھی ۔ جس میں بتایا گیا تھا تین ماہ تک راشن حاصل نہ کرنے والے افراد اور ساتھ ہی جن کے پاس کار ہے ۔ ان کے بھی راشنکارڈس منسوخ کر دینے کی شکایت کی ساتھ ہی نئے راشن کارڈس کے لیے غریب عوام کے در پیش مسائل سے واقف کرایا تھا اور ساتھ ہی سیول سپلائز ویب سائٹ کی تکنیکی خرابی کو درست کرنے کی اپیل کی تھی اور ساتھ ہی انکوائری کے وقت مکان میں موجود نہ رہنے والے افراد کے نام ویب سائٹ سے حذف نہ کئے جانے کی وجہ سے کارڈ ہولڈرس کو نئی درخواست داخل کرنے کی مشکلات

 

سے واقف کرایا تھا ۔ جس پر کمشنر سیول سپلائز ایس بی چوہان نے 29 اپریل 2025 کو 2/947/2025-CCS.Ref.No.IT جاری کرتے ہوئے سکریٹری تلنگانہ کانگریس محمد امتیاز کو بتایا کہ ایسے افراد کو دوبارہ کی سیوا مراکز سے درخواستیں داخل کرانے کا مشورہ دیا ہے۔۔2

متعلقہ خبریں

Back to top button