خبر پہ شوشہ“اس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی”

کے این واصف
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی
حضرت میر کو تو کوئی چوچھتا نہیں کی شکایت رہی مگر سوشیل میڈیا پر جاری ایک تازہ خبر کے مطابق کانپور (یوپی) کے ایک 21 سالہ عاشق کو اس کے باپ نے کسی سڑک پر رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور عاشق و معشوق کی سڑک پر ہی جم کے پٹائی کردی۔
بتایا گیا کہ پولیس نے بیچ بچاؤ کیا اور کونسلنگ کے لئے پولیس اسٹیشن لے گئی۔ نوجوان لڑکے لڑکیوں کے بیچ عشق و عاشقی کے قصے بڑے عام ہوگئے۔ اس معاملے میں کچھ والدین اس کا سخت نوٹ لیتے ہیں جیسا کہ متذکرہ کیس میں ہوا مگر کچھ والدین تجاہل سے بھی کام لیتے ہیں ہم نے سوشیل میڈیا ہی پڑھا تھا شاید وہ من گھڑت قصہ ہو۔
لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے کہا “کل جب ہم بائیک پر جارہےتھے تو ممی نے ہمیں دیکھ لیا”۔ اس پر لڑکے نے حیرت سے کہا “پھر تو تمھاری پٹائی ہوئی ہوگی”۔ لڑکی نے نظریں جھکاکے ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا “ پٹائی تو نہیں ہوئی آٹو رکشا کے لئے جو پیسے دئیے تھے وہ واپس مانگ لئے۔ 🥱