تلنگانہ

آپریشن سندور” کی حمایت میں 9 مئی کو پیپلز پلازہ پر عظیم الشان ریالی

حیدرآباد: دہشت گردی کے خاتمہ کے عزم کے ساتھ ہندوستانی فوج کی جانب سے شروع کردہ ”آپریشن سندور” کی بھرپور حمایت میں تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی جانب سے 9 مئی جمعہ کو ایک شاندار ریالی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریالی شام 6 بجے پیپلز پلازا سے شروع ہوگی اور125 فٹ بلند امبیڈکر مجسمہ تک پہنچے گی۔

 

ریالی کی قیادت صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتاکریں گی۔تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری ’آپریشن سندور‘ کوہرہندوستانی کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔ ہماری عظیم فوج مادرِ وطن کی سلامتی کے لئے جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دے رہی ہے۔ ایسے میں عوام کا فرض ہے کہ وہ متحد ہوکر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔تلنگانہ جاگروتی نے

 

عوام، نوجوانوں، خواتین، طلبہ اور مختلف سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تاریخی ریالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بھارتی فوج کو یگانگت اور حمایت کا پیغام دیں۔ ریالی کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے گا۔تلنگانہ جاگروتی کا واضح پیغام ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا ہر فرد سپاہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button