جنرل نیوز
چارمینار اوپن چیس ٹورنامنٹ کا 10 اور 11 مئی کو عظیم الشان پر انعقاد جیتنے والوں کیش پرائز سے نوازا جائے گا

حیدرآباد 7/مئی(پریس نوٹ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام چارمینار اوپن چیس ٹورنامنٹ کا عظیم الشان پیمانے پر 10اور 11مئ کو اردو گھر مغل پورہ نزد آسرا ہاسپٹل چارمینار پر صبح 10 بجے تا شام 7 بجے تک انعقاد عمل آیا گا
سید عبد الحی قادری انجنیئر سکریٹری سوسائٹی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ چارمینار اوپن چیس ٹورنامنٹ میں جیتنے والوں کو کیش پرائز (نقد انعامات) دئیے جائیں گے انعام اول( 10) ہزار روپئے ، انعام دوم (7500) روپئے، انعام دوم انعام سوم(5000) روپئے انعام چہارم ( 2000) روپئے سے نوازا جائے گا
چیس سے دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی ابنا نام 9 مئی شب 12 بجے تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے محمد سراج الدین کوآرڈنیٹر سوسائٹی نمبر 8500212306 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے