صحافی افتخار علی واجد کے برادر نسبتی محمد سمیر کے باوقار نکاح و استقبالیہ کی تقریبات

کورٹلہ – میٹ پلی میں باوقار نکاح و استقبالیہ کی تقریبات

سینئر صحافی روزنامہ اعتماد افتخار علی واجد کے برادر نسبتی، محمد سمیر رپورٹر منصف ٹی وی کورٹلہ ولد جناب عبدالسلام پروپرائٹر کورٹلہ سیڈس اینڈ پیسٹی سائیڈس ساکن کورٹلہ کا نکاح جناب محمد عبدالباری پروپرائٹر کلاسک ڈرسیس و صدر جامع مسجد میٹ پلی کی دختر کے ساتھ 25 ستمبر کو وائی کنونشن میٹ پلی میں انجام پایا۔ اس بابرکت موقع پر علما، معززینِ شہر، رشتہ داروں اور احباب کی کثیر تعداد موجود رہی۔
تقریبِ نکاح میں جامع مسجد میٹ پلی میں انجام دیا گیا جس میں علما کرام نے نکاح کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نو جوڑے کو دُعاؤں سے نوازا۔ بعد ازاں 26 ستمبر کو کورٹلہ کے جی ایس گارڈن میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، تاجر برادری، سیاسی مذہبی و سماجی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور خوشی کے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے روایتی اور خوش ذائقہ ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا۔ محفل میں صحافتی برادری کے رفقا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے دلہے کو مبارکباد پیش کی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



۔