جنرل نیوز

صدائے اردو تعلیمی و فلاحی سوسائٹی نظام آباد کے زیراہتمام بین ریاستی مشاعرہ کا انعقاد

معروف شاعر و صحافی جمیل نظام آباد ی مرحوم کی اردو ادب و صحافتی خدمات ناقابل فراموش مقررین کا اظہار خیال 

نظام آباد 12 ستمبر (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا//اردو لیکس) جناب محمد عبدالباری مرحوم مدیر اعلیٰ گونج المعروف جمیل نظام آباد ی اردو زبان و ادبی صحافتی و تدریسی خدمات ناقابل فراموش ہے جنہوں نے نصف صدی تک ایک انجمن کی طرح اردو کے فروغ کے لئے اپنی آخری سانس تک کام کیا کوئی بھی قوم اپنی تہذیب سے زندہ و تابندہ رہتی ہے ‌‌ان خیالات کا اظہار مہمان مقررین نے صدائے اردو تعلیمی و فلاحی سوسائٹی نظامِ آباد کے زیراہتمام منعقدہ میمن فنکشن ہال احمد پورہ کالونی نظام آباد میں بین ریاستی مشاعرے و جمیل نظام آباد ی یادگار ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت مرزا افضل بیگ تیجان صدر سوسائٹی و جنرل سیکریٹری سینٹر سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے طاہر بن حمدان سابق صدر نشین ضلع پریشد و اربن انچارچ کانگریس پارٹی ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سابقہ بورڈ آف گورنر اردو اکیڈمی متحدہ آندھراپردیش ، محمد اشفاق احمد خان (پاپا خان) ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹا ئمز و رکن میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی،محمد ارشد علی اردو آفیسر نظام آباد نے شرکت کی مہمان اور میزبان شعراء کرام نے اپنے کلام سے خوب سماں بندھا اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی

 

مشاعرے میں صابر بسمت نگری، عبدالکریم درویش ، شریف اطہر ، مولانا حافظ عبد القدیر حسامی المعروف تمیم نظام آباد، ڈاکٹر ضامن علی حسرت ، صدیق وفاء،‌احمد حسین ساغر ، محمد شاداب ،افتخار نہال نے اپنا کلام پیش کیا نظامتاس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معززین کو ان کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جمیل نظام آباد ی کے نام سے موسوم ایوارڈ "جمیل نظام آباد ی کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا اور انہیں تہنیت پیش کی گئی جن میں قابل ذکر ممتاز احمد پرنسپل گولڈن جوبلی گرلس جونیئر کالج نظام آباد ، رضی الدین (اسلم) پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درپلی،

 

اساتذہ کرام محمد انور , محمد مجیب الدین (برکٹ ) ایم اے علیم محترمہ شاہین اردو ہائی اسکول ، محترمہ عرشی اقبال ‌پرنسپال، محترمہ حبیبہ سعیدہ ٹمریز جونیئر کالج ناگارام , ڈاکٹر ضامن علی حسرت شامل ہیں قبل از مرزا افضل بیگ تیجان صدر سوسائٹی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوسائٹی کی جانب سے انجام دے جاری کارکردگی اور مستقبل کے ‌لائحہ عمل سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اپنے نونہالوں کو اردو زیر تعلیم سے پڑھانے کی ضرورت پر زور دیا صدائے اردو تعلیمی و فلاحی سوسائٹی نے مرزا افضل بیگ تیجان کی گزشتہ (20) سالوں سے جاری ان کی ملی،تعلیمی، سماجی ،و فلاحی ، ‌تجارتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تہنیت کرتے ہوئے۔ جمیل نظام آباد ی کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا نظامت فرائض ڈاکٹر سمیع امان نے انجام دیے اس موقع پر صدائے اردو تعلیمی و فلاحی سوسائٹی کے عہدیداروں ،عاشقان پنجتن کمیٹی کے علاوہ سامعین کی ایک کثیر تعداد باوجود بارش کے رات دیر گئے تک شریک رہے محمد مسعود احمد اعجاز سنئیر قائد کانگریس کے شکریہ پر اس مشاعرے کا اختتام عمل آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button