محمد عقیل احمد دانش کو اُردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

حیدرآباد ۔ایڈشنل کنٹرولر آف ایگزامینشن ، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب محمد عقیل احمد دانش کو اُردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیاہے۔
انہوں نے اُردو میں اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان الکٹرانک میڈیا میں اُردو زبان اور ادب کااستعمال، ڈاکٹر عسکری صفدر ،سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، حسینی علم،حیدرآباد کے زیر نگرانی داخل کیا ۔ 22اپریل 2025 کو عثمانیہ یونیورسٹی کے آرٹس اینڈ سوشل سائینس کالج میں منعقدہ وائی وا ووسی میں ڈاکٹر رضوانہ بیگم، اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ اُردو، اِندراپریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج برائےنسواں ، نامپلی ،حیدرآباداور ڈاکٹر فاطمہ آصف نے بطورممتحن شرکت کرتے ہوئے موضوع سے متعلق مختلف سوالات کئے۔
محمد عقیل احمد دانش کا تعلق ضلع ورنگل کےمحلہ شیرپورہ سےہے اور وہ مرحوم محمد غوث صاحب، محکمہ جنگلات اور محترمہ قمر سلطانہ مرحومہ مغفورہ کے فرزند ہیں۔ انہوں نے اس تحقیقی کام میں پروفیسر فاطمہ بیگم پروین ، سابق وائس پرنسپل آرٹس کالج ، عثمانیہ یونیورسٹی کی رہنمائی سے بھی استفادہ حاصل کیا ۔ تحقیق کے دوران تعاون کرنے والے اساتذہ کرام اور اداروں بالخصوص تلنگانہ
اسٹیٹ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں اورسنیئر صحافی میر فاروق علی سے انہوں نے اظہار تشکر کیا ہے ۔