ایجوکیشن

عادل آباد کے سرکاری جونئیر کالج میں عربی لیکچرر نہ ہونے سے، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثرات، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداران سے فوری اقدامات کی درخواست

عادل آباد کے سرکاری جونئیر کالج میں عربی لیکچرر نہ ہونے سے، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثرات، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداران سے فوری اقدامات کی درخواست

 

عادل آباد۔15/مئی(اردو لیکس)عادل آباد کے سرکاری بوائز اینڈ گرلز جونیئر کالجز میں عربی مضمون اور عربی لیکچرر نہ ہونے کہ باعث طلبہ کو تعلیمی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اس سلسلے میں امن فاؤنڈیشن کے صدر عرفات خان کی معاونت سے تلنگانہ میناریٹی پرائیویٹ ریکنائزڈ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر امیرالدین نے اپنی ٹیم جن میں فیصل بن وہاب،اعجاز احمد کے علاوہ مولانا سعد مصباحی،نونہال اسکول چیرمین عتیق الرحمن شامل ہیں،کے ہمراہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی۔یادداشت میں اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دلائی گئی کہ، سرکاری جونیئر کالج بوائز اینڈ گرلز، وینائک چوک، ساتھ نالا روڈ، عادل آباد میں عربی گیسٹ لیکچرر کی پوسٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اس کالج میں فی الحال عربی کا کوئی مقررہ لیکچرر نہیں ہے، جس کی وجہ سے عربی کے اختیاری مضمون میں داخلہ لینے والے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ایک بڑی تعداد میں طلبہ نے عربی کو دوسری زبان کے طور پر منتخب کیا ہے، کیونکہ یہ ایک اسکورنگ مضمون سمجھا جاتا ہے۔

 

عربی کا مضمون نہ صرف تعلیمی لحاظ سے اہم ہے بلکہ ثقافتی اہمیت بھی رکھتا ہے۔ اس کا فقدان طلبہ کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس سے طلبہ کی امتحانات کی تیاری متاثر ہو رہی ہے اور وہ اس مضمون میں اچھی کارکردگی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ عربی ایک اسکورنگ مضمون ہے اور اس میں اکثر طلبہ 99 تک نمبر حاصل کرتے ہیں

 

، جو ان کے مجموعی نمبرات میں اضافہ کرتا ہے۔وفد نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداران کو بتایا کہ متعدد نجی کالجز عربی کو ایک اہم مضمون کے طور پر پیش کرتے ہیں، جبکہ سرکاری کالجز میں عربی کی عدم موجودگی کی وجہ سے طلبہ نجی کالجوں کا رخ کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سرکاری کالجز میں طلبہ کا اندراج کم ہو رہا ہے،

 

جو کالج کی ساکھ پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔یادداشت کو بغور سماعت کے بعد عہدیداران نے اس سلسلے میں جلد از جلد اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔بعد ازاں وفد نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button