بھینسہ سیاست رپورٹر اظہر احمد خان کے بھائی ابرار احمد خان کی شادی خانہ آبادی

بھینسہ 17/ مئی (اظہر احمد خان) بھینسہ شہر کے مشہور و معروف شخصیت جناب ممتاز احمد خانصاحب کے فرزند و بھینسہ سیاست رپورٹر اظہر احمد خان کے بھائی ابرار احمد خان کا نکاح بتاریخ 15 / مئی بروز جمعرات کو جناب محمد بن علی صاحب متوطن نظام آباد کی صاحبزادی کے ہمراہ مسجد شفیقہ نظام آباد میں انجام پایا
اور ولیمہ استقبالیہ بتاریخ 16 / مئی بروز جمعہ کو مکرانہ کنونشن خان آٹو نگر بھینسہ میں ترتیب دیا گیا جہاں ضلع نرمل کی معزز شخصیات نے شرکت کی
جس میں قابل ذکر پوار راما راؤ پٹیل رکن اسمبلی تعلقہ مدہول ، محمد جابر احمد سابقہ صدرنشین بلدیہ بھینسہ و متحدہ ضلع عادل آباد مجلس صدر ، بی نارائن راؤ پٹیل سابقہ ایم ایل اے و تعلقہ مدہول کانگریس پارٹی انچارج ، مولانا شاہد غفران قاسمی مہتمم دارالعلوم جامعہ عربیہ بھینسہ ، مولانا رفیق الدین ، مولانا امجد خان ثاقب ضلعی نائب صدر جمعیت العلما (ارشد مدنی) ، آنند راؤ پٹیل بھینسہ زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین ، راجیش بابو سابقہ زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین ، ولاس گادیوار بی آر ایس پارٹی انچارج ، لولم شیام سندر سابقہ ضلع پریشد چیرمین ، ڈاکٹر کرن کمریوار ، پاشاہ خان نظام آباد بی آر ایس لیڈر ، محمد امتیاز الحق ایڈوکیٹ سابقہ کوآپشن ممبر بلدیہ ، محمد عبدالماجد سابقہ کونسلر ، ایم اے لطیف کانگریس پارٹی ضلعی اقلیتی انچارج ، احمد محی الدین سابقہ کونسلر ، سید شاہد ملن کانگریس پارٹی ٹاؤن صدر ، شنکر چندرے بلاک صدر کانگریس پارٹی ، احمد خان حوالدار ، رامچندر ریڈی سابقہ زیڈ پی ٹی سی ، حافظ منیر الدین صدر صفا بیت المال ، فیروز خان شہران ، عبدالواسیع رسول سابقہ بی آر ایس ٹاؤن یوتھ صدر ، دیوی داس ہسڈے ایڈوکیٹ ، آدتیہ محکمہ برقی ای ڈی ، ڈاکٹر شیخ سردار باشاہ ، ڈاکٹر سریکانت ، ڈاکٹر متین اللہ ، کلیم الدین اربن ایچ ای او ، ڈاکٹر واصف قمر ، عبدالواسیع مظہر سابقہ کونسلر ، عبدالرحیم سابقہ کونسلر ، عبدالسلیم سابقہ کونسلر کے علاوہ ڈاکٹرس ، وکلا ، صحافی برادری ، اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ اور انکے افراد خاندان کو مبارکباد پیش کی
جہاں مہمانوں کا استقبال ممتاز احمد خانصاحب ، عالم خان المعروف یادل خان آر سی سی کنٹراکٹر ، مرزا یاسین بیگ ہائی ٹیک ٹی وی رپورٹر ، اظہر احمد خان سیاست رپورٹر ، اکبر احمد خان ، اسرار احمد خان مالکین ایچ کے انجینرنگ اینڈ فائبریکشن ورک شاپ ، محمد اکبر خان صدر اردو پریس یونین ، محمد کلیم الدین خالد منصف اسٹاف رپورٹر ، سید جاوید ساحل سہارا اسٹاف رپورٹر ، محمد مزمل منصف ٹی وی رپورٹر و دیگر نے کیا۔