جرائم و حادثات

بھکنور میں الکٹرک‌شاک سے گروکل اسکول کے اٹنڈر کی موت

کاماریڈی (سیدکوثرعلی/فریلانس جرنلسٹ) واٹر ٹینک کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے کی سے ایک اٹنڈر کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ پیر کو بھکنور سوشل ویلفیئر گروکل اسکول میں پیش آیا۔

 

مقامی لوگوں کے مطابق، دومکنڈا لنگم (38) اور عروج کمار، بھکنور سوشل ویلفیئر اسکول کے ہاسٹل میں آوٹ سورسنگ کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔ پیر کے روز اسکول میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران لنگم کی پانی کے ٹینک کے اوپر بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد موت واقع ہو گئی جبکہ کمار زخمی ہوگیا۔

 

اسے علاج کے لیے ضلع سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کاروای کی اور بھکنور پولس تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button